تعبیرخواب

ترسائی(عیسائی)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ فرمایا ہے کہ اگر کوئی مسلمان د یکھے کہ وہ آتش
پرست ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ گمراہی اور بدعت کے ر ستے پر چلے گا اور دین اسلام پر اعتقادنہ رکھے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی ترسائی کو د یکھے تو اس پر فتح
پا ئے گا ۔ کیونکہ ترسا نصرانی ہے ۔ اور نصرانی سے مشتق ہے ۔ اور اگر عیسائی د یکھے کہ مسلمان ہو گیا ہے تو
دلیل ہے کہ وہ مسلمان ہو گا یا مر ے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی صحبت عیسائیوں کے
ساتھ ہے ۔ تو دلیل ہے کہ ان کا دوست اور ہوا خواہ ہو گا اور دین اسلام پر اس کا اعتقاد ضعیف اور ست ہو گا ۔