تعبیرخواب

ترنگبین(ترنجبین)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ترنجبین مال حلال بے منت ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وا نز لنا علیکم المن وا لسلو ی کلو ا من طیبات مارزقنکم(اور ہم نے تم پرمن اور سلویٰ اتارا ہے ۔ ہماری دی ہوئی صاف ستھری چیزیں کھاؤ )
اور اگر د یکھے کہ اس کے پاس بہت سے ترنجبین ہے یا کسی نے اس کو دی ہے تو دلیل ہے کہ بے امید جگہ سے بہت سے رو زی پائے گا اور اس کے کارو بار نہا یت انتظام سے ہوں گے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر کوئی میں ترنجبین دیکھے یا کھائے تو دلیل ہے کہ اس کی تین وجہ پر ہے ۔ اول، مال و روزی بغیر کسی کے احسان کے ۔ دوم ، معیشت اور کاموں میں کشائش ۔ سوم ، دل کی مراد پانا ۔