تعبیرخواب

طشت(تھال)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ طشت خواب میں خادمہ عورت ہے ۔
حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ طشت خواب میں ایسی کنیز ہے کہ جس کے سپرد گھر کی ضروریات ہوتی ہیں ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس طشت ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ یا اس نے خر یدا ہے تو دلیل ہے کہ گھر میں خادمہ عورت لائے گا یا کنیز خریدے ۔ اور اگر دیکھے کہ چت ٹوٹا ہے یا ضائع ہو گیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی کنیز بھا گے گی یا دنیا سے رحلت کر ے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے طشت خریدا ہے تو دلیل ہے کہ خادم عورت کو یا کنیزک کو اپنی عورت بنائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں طشت کا د یکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اور ، زن خادمہ۔ دوم ، کنیزک ۔ سوم ، عورتوں سے نفع حاصل کرنا ۔