تعبیرخواب

تشنگی (پیاس)

حضرت ا بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں سیرابی پیاس سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بہت پیا سا ہے اور پانی نہیں ملا تو دلیل ہے کہ اس کو دین کے لئے رنج اور زحمت پہنچے گی ۔اور اگر دیکھے کہ پیاسا تھا یا پانی نہ ملا ۔ یا کسی نے اس کو د یا اور اس نے نہ پیا ۔ تو دلیل ہے کہ رنج اور بلا سے نجات پائے گا اور آخر کار مراد کو پہنچے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ خواب میں پیاس دین کا فساد ہے اور اگر دیکھے کہ پیاس میں پانی پایا اور پیا تو دلیل ہے کہ گناہ کر ے گا اور آخت کار توبہ کر ے گا اور مصلح پارسا ہو گا ۔