تعبیرخواب

تندر(کڑک)

تندر یعنی کڑک کو میں د یکھنا حاکم اور عام لوگوں سے خوف اور دہشت ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص کڑک کو بارش کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خوف اور دہشت کم ہو گی اور نعمت اور خیر زیادہ حاصل ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ بارش سخت برستی ہے اور کڑک بھی سخت ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب مں باپ کی دعا سے خوف کھائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تھوڑی رعد کا کڑا کڑانا اور تھوڑی بارش زائد (زائد:پرہیز گار) اور صالح (صالح:نیک) لوگوں کی دعا سے دہشت ہے ۔
اور اگر کوئی دیکھے کہ بارش میں اولے بھی پڑ تے ہیں تو دلیل ہے کہ اس ملک میں فتنہ اور فساد اور ہلاکت برپا ہو گی ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ بجلی سخت کڑ کڑائی ہے تو دلیل ہے کہ آوازہ اور ہیبت بادشاہ کی اس ملک میں چھا جائے گی۔ اور اگر دیکھے کہ کڑک اور بجلی اور ہوا تاریک و سیاہ ہے تو دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ ظاہر ہو گا ۔