تعبیرخواب

تند یسہا (تصویریں)

تند یسہا (تصویریں):
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر تصویروں کا سایہ زمین پر پڑتا ہوا دیکھے، خاص کر اگر سیاہ ہے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں تصویریں تین وجہ پر ہیں ۔ اول ، غم و اندوہ ۔ دوم ،نقصان قدر اور مرتبہ۔سوم ، کاموں میں خیانت ۔
تنگی:
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی میں دیکھے کہ تنگی سے فراخی میں آیا ہے ۔ اور امن کی جگہ میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کے کام انتظام سے ہوں گے اور رنج سے راحت اور آسانی میں ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل نیک نہیں ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ تنگ جگہ میں گرفتار ہوا ہے تو دلیل ہے کہ مشکل کام میں پڑے گا اور خلاصی نہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس جگہ
خوراک تنگ ہے تو دلیل ہے کہ اس پر رو زی تنگ ہو گی ۔ اور تمام چیزوں کی تنگی خواب میں نیک ہے ۔