تعبیرخواب

توتیا (سرمہ)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرمہ دیکھنا مال ہے ۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس نے سرمہ ڈالا ہے اور اس سے مقصود آنکھ کی روشنی ہے تو دلیل ہے کہ دین کی صلاح ڈھونڈے گا ۔ اور اگر اس کا مقصود اس کے خلاف ہے تو دلیل ہے کہ اپنی دینداری لوگوں پر
منافقانہ طور سے ظاہر کرے گا تاکہ لوگ اس کو اچھا جانیں ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے سرمہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرمہ کھایا ہے تو دلیل ہے کہ محتاج اور غم ناک ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ بغل کے نیچے بدبو کو دور کرنے کے لئے سرمہ رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کر ے گا جس کے باعث اس کی مدح و ثنا اور نیکی بیان کی جائیگی ۔