تعبیرخواب

توت(شہتوت)

میں شیریں توت کھانا روزی ہے اور شہتوت یعنی لمبے سیا ہ کھٹے کا کھا نا غم و اندوہ ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شیریں توت موسم میں کھنا دلیل ہے کہ اسی قدر اپنے کسب سے روزی پائے گا ۔ اگر یہ توت کے موسم پر دیکھے تو بے موسم سے نہایت اعلیٰ ہے اور اگر موسم پر نہیں ہے تو غم اندوہ کی دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ توت شیریں کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ جوان آدمی سے مزدوری اور صلہ (صلہ:انعام ) اور عطا پائے گا ۔ اور اگر میں دیکھے کہ شہتوت لمبے لمبے کالے اور کھٹے کھائے ہیں تو دلیل ہے کہ غمگین اور فکر مند ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں توت تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال ۔ دوم ، کسب سے منفعت۔ سوم ، عورت کے لئے جھگڑ نا ۔