تعبیرخواب

جاروب

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جھا ڑو خواب میں د یکھنا خادم اور خدمت گار ہے اور رات میں جھاڑو خادم ہے ۔ جو کئی چیزوں کا تقاضا کرتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ گھر میں جھاڑو دیتا ہے کہ اس کا مال ضائع ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کے گھر میں جھاڑو دیتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ کسی کا مال اس کو پہنچے گا ۔ خاص کر اگر دیکھے کہ گھر میں جھاڑو دے کر خاک کو اپنے گھر میں لے آیا ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جھاڑو کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول، خادم ۔ دوم ، منفعت ۔ سوم ، لوگوں کی چیزوں کا تقاضا کہ اس کو پہنچیں ۔