تعبیرخواب

جام(پیالہ)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پیالہ پانی سے پر یا گلاب سے پر پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور اس نے پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خویدے گا کہ اس کو پار سا لڑکا پیدا ہو گا اور اس سے راحت دیکھے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ پانی پیالہ سے گرا اور پیالہ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا اور عورت بچے گی ۔ اور اگر پیالہ ٹوٹا اور پانی گرا تو عورت اور فرزند دونوں کی موت کی دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پیالے اس کے گھرکی دیوار پر لگائے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ ان پیالوں کے شمار پر اس کی عورت اور کنیزیں ہوں گی ۔ اور اگر پیالہ سفید یا سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں صالح اور پارسا ہوں گی ۔
اور اگر کوئی سرخ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں عیش پسند اور مفسد ہوں گی اور اگر زرد پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں بیمار اور زرد ہوں گی ۔ اور اگر سیاہ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں غم ناک اور مصیبت زدہ ہوں گی