تعبیرخواب

جامہ خواب(شب خوابی کا لباس)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جامہ خواب دیکھنے کی تاویل عورت ہے اور اگر دیکھے کہ کامہ خواب پاکیزہ اور سفید ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیال پارسا اور دیندار ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ خواب سیاہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اپنے عیال سے غم و اندوہ پہنچے گا ۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں جامہ سیاہ بادشاہ کے لئے اچھا ہے اور رعیت کے لئے برا ہے اور اگر جامہ خواب کو نیلا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو عیال کے باعث غم و اندوہ اور مصینت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے خواب کا کپڑا گندہ اور پھٹا ہوا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عورت گندی اور میلی اور پلید اور ناموافق ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ خواب ضائع ہو گیا ہے یا چوری ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا اس سے مفارقت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ خواب جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا عیال مرے گا ۔
حضرت جعفرصادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ شب خوانی کا لباس دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، عورت نیک ۔ دوم ، راحت اور آسانی ۔ سوم ، رنج اور اندوہ و غم و مصے۔