تعبیرخواب

جان(روح)

حضرت محمد ابن سیرین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جان کا دیکھنا فرزند یا مال یا عیال موافق ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ جان اس کے جسم سے نکل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا عورت مر ے گی یا اس کا مال ضائع ہو گا ۔ اور یا خود ہلاک ہو گا ۔ اور اگر اپنی روح کسی نیک مرد کی صورت پر دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں نیک فرزند ہو گا اور اس کا حال نیک ہو گا اور یا خوش طبع اور جواں مرد بادشاہ کی خدمت حاصل کرے گا اور اس کا حال نیک ہو گا اور اگر اپنی روح کو کسی برے مرد بدخو کی صورت پر دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے