تعبیرخواب

چرک (میل)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا کپڑا میلا ہے تو دلیل ہے کہ کام خراب ہو گا ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا کپڑا میل سے یا کسی چیز سے آلود ہے ۔ تو یہ اس کے دین اور دنیا کی تباہی کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے کپڑے کی میل مردوں کی وجہ سے ہے تو یہ دین کے فساد اور صلاح دنیا کی دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جسم اور سر پر میل دیکھنا غم و اندوہ ہے اور خواب میں جسم پر میل دیکھنا کسی طرح کی خیر و منفعت (خیر ومنفعت :بھلائی اور بہتری) کی دلیل نہیں ہے ۔