تعبیرخواب

جزع (کوڑی)

جزع یعنی کو ڑی خواب میں مختلف حال اور پراگندہ اور غلام زادی عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کو ڑی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ صفات بالا کی عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سے کو ڑی ضائع ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی یا طلاق دے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوڑی سفید روشن کا دیکھنا دلیل ہے کہ پارسا با امانت اور خوبصورت عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی سیاہ اور تیرہ ہے تو اس کی تاویل پہلے خواب کے برعکس ہے ۔