تعبیرخواب

جستن (کودنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی جگہ سے کودا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے حال میں تبدیلی ہو گی ۔ اور اگر دور کودا ہے تو دور کا سفر کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لکڑی یانیزہ ہے اور اس کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ پر کودتا ہے تو دلیل ہے مدد کے لئے کسی قوی مرد پر اعتماد کرے گا تاکہ وہ کام اس کے منشاء کے مطابق ہو جائے ۔ اور اگر دیکھے کہ دیوار سے کودا ہے اور چو پائے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا اور اگر دیکھے کہ چوبارے پر کودا ہے اور گھر دب گیا ہے اور وہ مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت اس سے جدا ہوگی اور پھر اس کے پاس آئے گی ۔
اور اگر دیکھے کہ زمین سے ہوا پر کودا ہے اور قبیلہ کی طرف رخ کیا اور پھر اپنے آپ کو حرم کعبہ یا مکہ یا مدینہ شریف میں دیکھا ہے ۔ یہ سب حج کرنے کی دلیلیں ہیں ۔ اور اگر دیکھے نا معلوم مقام سے نامعلوم مقام کی طرف کودا ہے تو دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شگون کے ساتھ کودا ہے اور ادھر لٹکا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر عیش تباہ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ ہوا میں کودا ہے اور پر ندے کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی عورت چھوڑے گا اور دوسری عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چوب یا عصا کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ پر کودتا پھرتا ہے تو دلیل ہے کہ رنج و اندیشہ سے رہائی پائے گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا