تعبیرخواب

چغانہ(بجانے کا ساز)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ساز بے ہو دہ بات اور جھوٹ ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ باجا بجاتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ بے ہودہ بات اور جھوٹ بولے گا ۔ یا اس کو غم واندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو باجا دیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے غم و اندوہ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ ساز کو توڑ کر گرا دیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور باطل سے توبہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ باجا بجاتا ہے اور پہلے باجا بجانا نہیں جانتا تھا ۔ تو دلیل ہے کہ اگر صاحب علم ہے تو لوگوں کو تعلیم دے گا اور اپنے علم سے فائدہ پہنچائے گا ۔ اور لوگوں کو علم حدیث و فقہ اور علم تفسیر بتائے گا ۔
اور اگر صاحب خواب جاہل ہے تو ایسا شغل اختیار کرے گا کہ جس پر لوگ ان کی ملامت کریں گے اور اگر دیکھے کہ ساز کے ساتھ تالیا بجاتا اور ناچتا ہے تو غم و اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہے ۔