تعبیرخواب

چغد(چھوٹاالو)

الو خواب میں نابکار اور حرامی آدمی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی آدمی الو پکڑتا ہے تو دلیل ہے کہ ایسے آدمی سے جھگڑے پڑے گا ۔ اور کسی حال میں بھی الو کا دیکھنا مب رک نہیں ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ الو کی آواز سنتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس جگہ الو کی آواز کے مطابق رونا پیٹنا ہو گا ۔ اور اگر خواب میں الو کا بچہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند منحوس اور ناخلف ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ الو کا گوشت کھایا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اسی قدر چور اور نابکار آدمی کے مال کو کھائے گا ۔