تعبیرخواب

جماع

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا کہ جماع خواب میں حاجت کا پورا ہونا ہے ۔ خاص کر اگر دیکھے کہ منی اس سے جدا ہو گئی ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ کسی سے جماع کیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس سے نیکی پائے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس سے جماع کیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کا خاوند مالدار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس سے جماع کیا ہے اس طرح کے مرد نیچے ہے اور عورت اوپر ہے تو دلیل ہے کہ دوسری عورت کرے گا اور اس سے خیر و منفعت دیکھے گا ۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اپنی عورت سے یا کسی اور عورت سے دوسرے راستے سے جماع کیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ وہ مرد کوئی نا لائق حرکت کرے گا اور اس کا کام میں اس کے لئے کوئی نفع نہ ہو گا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو نگاہ نہ رکھے گا ۔اور اگر د یکھے کے ماں سے یا بہن سے یا کسی اور سے جو اس پر حرام ہے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ قرابت کی محبت اس سے جدا ہو گی ۔ اگر وہ زندہ ہے خواہ مردہ ہے ۔ بہر حال غم و اندوہ کہ دلیل ہے ۔
ٍ اور بعض اہل تعبیر کی دلیل ہے کہ اگر زندہ ہے تو اس سے خیر اور نیکی دیکھے گا اور ممکن ہے کہ حج اسلام کر ے اور اگر کسی مری ہوئی عورت سے خواب میں جماع کرے ۔ تو دلیل ہے کہ غم ناک اور محتاج ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ بیگانہ عو رت سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ جس کام سے نا امید ہے اس کو کرے گا اور پورا نہ کرسکے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نا معلوم جوان سے جماع کیا ہے اور آپس میں جھگڑا تھا تو دلیل ہے کہ انجام محبت پر ہو گا اور اس سے خیرو نیکی د یکھے گا اور اگر وہ مرا ہوا جوان معلوم ہے تو اس پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بو ڑھے آد می سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے نصیب سے خیر اور نیکی د یکھے گا ۔
حضرت ابرہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اسے دوشیزہ لڑکی ملی ہے تو دلیل ہے کہ اسی سال شاد ی کرے گا ۔ یا کنیز خریدے گا اور اگر دیکھے کہ شاہی حرم میں گیا اور جمع کیا تو دلیل ہے کہ د شمنوں پر فتح پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے ساتھ جماع کیا گیا ہے تو بھی یہی دلیل ہے اور اس کا کا م با مراد ہو گا۔