تعبیرخواب

جنب بودن (ناپاک ہونا)

اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو جنبی دیکھے تو دلیل ہے کہ حرام میں حیران و پریشان ہو گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ سفر کرے گا اور دنیا کی مراد پائے گا اور اس کا تباہ ہوگا ۔
اور اگر دیکھے کہ غسل جنابت کیا ہے اور لباس پہنا ہے تو دلیل ہے کہ آخر کار کام سے انجام پائے گا ۔ اور اس کا کام تباہ ہو گا ۔ اور اگر تمام ہو کر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام تمام نہ ہو گا ۔ یعنی پورانہ ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو جنبی اور برہنہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنے کام میں حیران اور عاجز ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ حمام میں غسل کیا ہے اور نکل کر پاکیزہ لباس پہنا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا اور توبہ کرے گا ۔