تعبیرخواب

جہود شدن(یہودی ہونا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ یہودی ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ بدعت کی راہ پر چلے گا اور یہودیوں کی مدد کر ے گا اور ان کی بات پر یقین کر ے گا ۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ یہودی یا عیسائی یا مشرک یا بت پرست ہوا ہے ۔ تویہ اس کی گمراہی اور ضلالت کی دلیل ہے اور حق تعالیٰ پر بہتان اور جھوٹے کہے گا ۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ اپنے آپ کو دین سے بے علم جانتا ہے اور اس کو پتہ نہیں ہے کہ کس قبلے کی طرف نماز پڑھے تو دلیل ہے کہ سرگشتہ اور حیران اور عاجز ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ یہودی ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کو مشکل کام پڑے گا اور شرعی سنت کی مخالفت کرے گا ۔
اور اگر خواب میں آتش پرست کو دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب دنیا پر فریفقہ ہو گا ۔ اور آخر کے کام سے نفرت کرے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر یہودی خواب میں دیکھے کہ مسلمان ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ جلدی مرے گا یا مسلمان ہو گا ۔