تعبیرخواب

جو

جو ایک غلہ ہے ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جو تر یا خشک یا پکے ہوئے کھاتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو کچھ تھوڑی چیز ملے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس جو ہیں یا کسی نے اس کو دئیے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو کسی قدر خیر اور نیکی پہنچے گی اور تندرست رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جو زمین میں بوئے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کے پاس مال جمع ہو گا اور خوشنودی حق کا کام کرے گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جو میں مال ہے جو آ سانی سے ملے گا ۔ اور جو فروش ایسا آدمی ہے کہ دنیا کو دین پر اختیار کرتا ہے