تعبیرخواب

جوان شدن(جوان ہونا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جوان ہوا ہے اور سفید بال سیاہ ہو گئے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ کمینہ ہو گا ۔ اور اگر نامعلوم جوان کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ دشمن سے ذلت دیکھے گا اور اس کی مراد پوری نہ ہو گی ۔
اور اگر دیکھے کہ جوان بوڑھا ہو گیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی حرمت ز یادہ ہو گی ۔عورتیں بھی اس خواب میں مردوں کے برابر ہیں ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ جوان سے بوڑھا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ علم اور ادب سیکھے گا اور اس کی شرح صرف میم میں آئے گی ۔