تعبیرخواب

جوشن(لوہے کا کرتہ)

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوشن کا پہننا بقدر اس کی روشنی اور پاکیزگی کے پشت و پناہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس جوشن ہے ۔ تو دلیل ہے کہ وہ اور اس کے اہل خانہ دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے جوشن پہنا ہوا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ وہ اور اسکے اہل خانہ دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس جوشن کے ساتھ ہتھیار بھی ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ منافق کے مکر اور عام لوگوں کی شرارت سے امن میں رہے گا ۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں جوشن دیکھنے والے کے دین کو زیادتی ہے ۔ جو شخص میں جوشن دیکھے دلیل ہے کہ پوشیدہ طور پر حق تعالیٰ کی حفاظت میں رہے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں جوشن کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے اول بزرگی ۔ دوم ، پناہ ، سوم قوت ، چہارم مال ، پنجم زندگانی ۔ ششم دین کی زیادتی ہے ۔ خواب میں جوشن مونس و غم خوار ہے