تعبیرخواب

چوتان زدن(گیند بلا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چوگان بازی دلیل ہے کہ جس چیز کی جستجو ہے اس کو پائے گا اور عزت و مرتبہ پائے گا ۔ لیکن دین اور عبادت میں سست ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں چوگان بادشاہ کے ہاتھ میں دیکھے تو دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا اور اگر چوگان کسی عام آدمی کے ہاتھ میں دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے لڑائی جھگڑا کرے گا ۔ اور عو رتوں کی طرف سے کوئی بری بات سنے گا ۔ اور اہل تعبیر گیند کو منہ سے اور چوگان کو زبان سے تشبیہ دیتے ہیں ۔