تعبیرخواب

جر(سیاہی)

حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیاہی کا طلب کرنا عیش اور مال پانا ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ سیاہی خریدی یا اس کو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ عیش اس پر فراخ ہو گی اور مراد حاصل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سیاہی گرائی ہے یا اس سے ضائع ہوئی ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ سیاہی اس کے کپڑے پر گری ہے ۔اگر منشی ہے تو اس کے لئے نقصان دہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سیاہی سے کچھ لکھتا ہے ۔اگر لکھی ہوئی چیز قران مجید یا اسمائے الہیٰ ہیں تو خیر و صلاح کی دلیل ہے اور اگر اس کے خلاف ہے تو شر و فساد کی دلیل ہے ۔