تعبیرخواب

حجرا سود

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر میں دیکھے کہ حجرا سود پر ہاتھ ملتا ہے ۔تو دلیل ہے کہ اہل حجاز سے اس کو نفع پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ حجرا سود کو اکھیڑا ہے ۔ تو دلیل ہی کہ بد مذہب اور بد اعتقاد اور نا پاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ حجرا سود کو پھر اس کی جگہ پر رکھ دیا ہے تو دلیل ہے کہ پھر راہ راست پر آجائے اور اگر دیکھے کہ اب زم زم پیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی کھوئی ہوئی چیز پھر اس کو ملے گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ا گر دیکھے کہ حجرا سود کو بوسے دیتا ہے اور اس پر منہ کو ملتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین کی صلاح کی خیرو صلاح زیادہ ہو گی اور اہل علم سے ملے گا ۔