تعبیرخواب

حدزدن(سزا دینا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حد لگانا عورتوں کے کام پورا کرنے کی دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے حد لگائی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اسی قدر عورتوں کے کام کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے حد لگائی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حد لگانا کسی گناہ پر حد لگائی ہے ۔ اگر خواب دیکھنے والا مصلح ہے تو دنیا کے شغل میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر خواب دیکھنے والا مفسد ہے تو گم واندوہ کی دلیل ہے