تعبیرخواب

حربہ (نیزہ چھوٹا،بھالا)

اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نیزہ ہے ۔تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا ۔ اور اگر شادی شدہ نہیں ہے تو مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نیزے کے ساتھ اور ہتھیار بھی ہیں تو دلیل ہے کہ عزت ومرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ نے نیزہ دیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ باد شاہ سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو خود نیزہ دیا ہے ۔تو دلیل ہے کہ اس سے اس کو کچھ ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نیزہ اس کے ہاتھ میں ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ نیزہ خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول غرور،دوم ولایت ، سوم عمردراز ، چہارم فتح ، پنجم ریاس ، ششم منفعت۔