تعبیرخواب

حرم(کعبہ)

حرم امن کی جگہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ حرم کعبہ میں ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کی آفت سے امن میں رہے گا ۔ اور حج اس کو نصیب ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ اگر دیکھے کہ بادشاہ یا کسی سردار کے حرم میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ تمام شہروں میں اس کے لیے امن ہے اور اس کو بادشاہ سے کچھ ملے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو اس حرم کے اہل سے کام پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ سے اپنے حرم میں خود بلایا ہے اور اس جگہ مقیم ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا کام کرے گا اور اس کو اس کام سے بدنامی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی ظالم باد شاہ کے حرم میں گیا ہے اس کی بھی یہی تاویل ہے ۔