تعبیرخواب

حساب

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ حساب کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ محنت اور عذاب میں پڑے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے حق تعالیٰ نے اس پر قیامت میں حساب کو آسام کر دیا ۔ امید ہے کہ نجات پائے گا ۔ اور اگر خلاف دیکھے تو زحمت میں پڑھنے کی دلیل ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قیامت کا حساب دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول بادشاہ کا عذاب ، دوم مشغولی، سوم سختی اور رجن ، چہارم بدحالی ، پنجم اندوہ اور غم ، ششم تھوڑی عمر۔