تعبیرخواب

حصیر(چٹائی)

حصیر ،بوریا ، چٹائی ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چٹائی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس چٹائی کے قدر پر نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چٹائی بن رہا ہے تو دلیل ہے کہ کسی عورت پر عاشق ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چٹائی تھوڑی قیمت کی ہے اور وہ اس کو بن رہا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ وہ عورت بے اصل اردرویش ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ چٹائی قیمتی اور پا یزہ ہے تو دلیل ہے کہ اصیل دولت مند عورت کرے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ چٹائیاں بنتا ہے اور بیچتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کا غم لاحق ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چٹائی کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول عورت ، دوم منفعت ، سوم خواستگاری کہ جس سے اس کو نعمت حاصل ہو گی ۔