تعبیرخواب

حکمت

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ علم حکمت پڑھتا ہے ، دلیل ہے کہ قرآن شریف پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے حکمت کی کتاب جلائی ہے تو یہ اس کے دین کی تباہی کی دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ حکمت کی کتاب کے ورقے کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ علم حکمت بہت پڑھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دفقوں کو پھاڑتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب نماز نہیں پڑھتا ہے ۔اور اگر دیکھے کہ کوئی حکمت کی کتاب پڑھتا ہے اور وہ سنتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ وہ علم پڑھے گا ۔