تعبیرخواب

حلوا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حلوہ ایسا مال ہے جو بادشاہ کے ہاتھ پر گزر کر حرام ہوچکا ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں حلوہ بہت سا مال اور دین خالص ہے ۔ اور حلو ے کا ایک لقمہ خواب میں فرزند کو بوسہ دینا ہے ۔ اور میوہ جات والے حلوے ، کا یک نولاہ اچھا ہے اور جس حلوے میں کہ مغز بادام یا مغزا خروٹ ہے ۔ اس کی تاویل منفعت ہے جو اس کی نجیل سے پہنچے گی ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حلوہ بنانا دلیل ہے کہ اسی قدر مال حلال روزی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس میں زعفران ہے یہ بھی بہتری کی دلیل ہے اور خواب میں حلوہ فروش آدمی شیریں سخن مرد ہے ۔