تعبیرخواب

حمال(قلی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قلی صاحب مرتبہ اور خطرناک شخص ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پشت پر ہلکا بوجھ ہے اور وہ بوجھ اس کی ملک ہے ۔ دلیل ہے کہ اس بوجھ کے مطابق اس کو راحت اور خیرو منفعت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ و ہبو جھ اس قدر ہے کہ اس سے اس کی پشت کو تکلیف پہنچ رہی ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ گار اور نافرمان ہے فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ لیحلو ازار ھم کا ملتہ یو م القیا متہ(تا کہ وہ پو رے طور پر اپنے بوجھ قیامت کے دن اٹھائیں)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ دوسروں کا بوجھ بغیر اجرت کے اٹھاتا ہے تو دلیل ہے کہ خلقت خدا سے خیر اور احسان کے ساتھ پیش آیا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اجرت لے کر بوجھ اٹھاتا ہے تو اس کی تاویل غم و اندوہ ہے