تعبیرخواب

حنا(مہندی)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ اور پاؤں میں مہندی لگی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اپنے آپ کو آراستہ کرے گا ۔ لیکن اس کے دین میں کراہت ہو گی
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خوشیوں کا حال اس سے پوشیدہ نہ رہے گا ۔اور اگر یہ خواب ایسا آدمی دیکھے کہ حسب حال مہندی لگانا نہیں ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو غم لا حق ہو گا اور وہ جلدی نجات پائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مہندی لگانا تین وجہ پر ہے ۔ اول اپنوں کی آرائش ، دوم اہل بیت کا ستر ، سوم غم واندوہ۔