تعبیرخواب

حوض کوثر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ قیامت قائم ہے اور لوگوں کو حوض کوثر پر بلاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ ایسا بادشاہ ظاہر ہو گا جو لوگوں میں عدل وانصاف کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ حوض کوثر سے ایک پیالہ پیا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کی موت اسلام پر ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ حوض کوثر کے آس پاس پھر کہ پانی مانگا ہے اور اس کو نہیں ملا ہے ۔ دلیل ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم کے دوستوں کا دشمن ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہکہ آنحضرت صلیاللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم نے اس کو حوض کوثر کا پانی دیا ہے اور اس نے پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ آنحضرت کی شفاعت پائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے اس کا نام حوض کوثر پر لکھا ہوا ہے اور اس نے پیالہ اٹھا کر پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی عالم سے صحبت ہو گی ۔ اور دونوں جہان کی مراد پائے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے اس نے حوض کوثر سے پانی پیا ہے اور پانی گندھا ہے دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا منافق ہے اور اس کو قران وحدیث سے علم نصیب نہ ہو گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ حوض کوثر اسی طرح کا ہے کہ جس طر ح حدیث شریف میں آیا ہے اور اس نے آب کوثر پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شخص کا حق تعالیٰ کے نزدیک بڑا مقام اور مرتبہ ہے ار وہ بزرگان دین میں سے ہو گا ۔