تعبیرخواب

حیض

حیض بے نمازی - حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حیض مردوں کے لیے معیشت میں بقاء ہے اور عورتوں کے لئے مال کی زیادتی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ حیض آیا ہے تو فساد اور حرام کی دلیل ہے ۔
اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ حیض آیا ہے ، تو اندوہ وسختی کی دلیل ہے ۔ اور عورت دیکھے کہ اس کو حیض آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ خون کے اندازے پر مال حرام حاصل کرے گا ۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی عورت کو حیض آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر دنیا کا کام بند ہو جائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ صاحب خواب مستور ہے ۔ دلیل ہے کہ دین میں حیران ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی عورت پاک ہوئی اور اس نے حیض کے بعد غسل کیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس پر دنیا کے کام کشادہ ہوں گے۔ اور اللہ تعالیٰ خواب جانتا ہے ۔