تعبیرخواب

خاج(صلیب،چیلپا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے صلیب خریدی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل ہے اور اس کی رغبت کا فروں کی طرف ہو گی ۔ اوراگر دیکھے کہ صلیب اس کی گردن میں ہے دلیل ہے کہ اس کا اعتقاد خراب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ صلیب پرستی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ ذات حق کا شریک ٹھہرائے گا ۔
اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کو کسی نے صلیب دی ہے اور اس نے توڑ ڈالی ہے یا گھر سی باہر گرائی ہے ۔ دلیل ہے کہ دین اسلام اس کے دل میں محکم اور مضبوط ہو گا اور کا فروں کا دشمن ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ صلیب کو بوسہ دیا ہے اور اس وک عزیز رکھتا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے