تعبیرخواب

خار(کانٹا)

خار ، کانٹا ، خواب میں قرض ہے ۔ اگر دیکھے کہ کانٹا اس کے جسم میں ہے یا کسی نے اس کو چبھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے قرض لے گا ۔ اور خار کے قدر کے رنج کے مطابق اس سے تلخ بات سنے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے جسم میں کانٹا مارا ہے ۔دلیل ہے کہ وہ کسی کو قرض دے گا اور اس سے نا گوار باتیں سنے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے بہت سے کانٹے ہیں اور ان سے اس کے پاؤں کو تکلیف پہنچی ہے ۔ دلیل ہے کہ قرض دار ہو گا اور آخر کار رہائی پائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ کانٹا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول قرض ، دوم گالی ، سوم کاموں میں مشکل ۔