تعبیرخواب

خارپشت(سیھہ)

خار پشت سیہہ یا سیہی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خارپشت دشمن بد صورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ خارپشت کومارا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر مغلوب ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ خارپشت کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال کھائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ خارپشت نے اس کو کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے نقصان پہنچے گا خاص کر اگردیکھے کہ زخم سے بھی خون نکلا ہے