تعبیرخواب

خاشاک (کوڑا کرکٹ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوڑا کرکٹ دیکھنا عام لوگوں کے لیے مال و نعمت ہے ۔ اگر دیکھے کہ گھر میں کو ڑا کرکٹ بہت ہے اور وہ اس میں مقیم ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قدر مال و نعمت حاصل کر ے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی خاشاک کو ہوالے گئی ہے یا جل گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کا مال لے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خاشاک کو دیگ کے نیچے یا تنور میں جلاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے مال کو عیال پر خرچ کرے گا اور جمع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خاشاک کو جنگل سے لا کر گھر میں جمع کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر سفر سے مال حاصل کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ شہر میں یا کوچے میں ہوا خاشاک لاتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شہر کے لوگوں کو بھی اسی قدر خیر ومنفعت حاصل ہو گی ۔