تعبیرخواب

خاک

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خاک تھوڑی ہو یا بہت درہم ہیں ۔ اگر دیکھے کہ گھر میں خاک ہے ۔ دلیل ہے کی اسی قدر درہم پائے گا اور اس کو بگیر رنج کے ملیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ خاک پر چلتا ہے ۔ یا کھاتا ہے ۔ یا جمع کرتا ہے یا اٹھاتا ہے ۔ یہ سب مال کی دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ خاک گھر سے نکالتاہے اور باہر گراتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا مال ضائع کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ خاک کو ہاتھ سے بکھیرتا ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا مال ضائع ہو گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ مال سے تہی دست ہو جائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں خاک پانچ وجہ پر ہے ۔ اول مال ، دوم منفعت ، سوم شغل ، چہارم بادشاہ کی طرف سے فائدہ ، پنجم رئیس کی طرف سے منفعت۔