تعبیرخواب

خرابی(ویانی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ویرانی غم واندوہ ہے ۔ کیونکہ خرابی اوپر سے نیچے ہونا ہے اور اگر دیکھے کہ خرابی میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ویرانے میں غسل کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ اگر سرائے میں یا گھر میں بہت سے مکانات ظاہر ہوں ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ غم و اندوہ اور مصیبت ہو گی۔