تعبیرخواب

خائیسک(ہتھوڑا)

خائیسک ، مطرقہ ، ہتھوڑا خواب میں دیکھنا سرداری ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے ہتھوڑے ہیں یا کسی نے اس کو دئیے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت قوم کے سردار سے ہو گی اور اس سے نفع پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ کسی کو ہتھوڑے سے مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ سردار مغلوب کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہتھوڑا ضائع ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ سرداری سے جدا ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی لوہار کام نہیں جانتا ہے اور وہ یہ دیکھے کہ ہتھوڑا اہرن پر مارت ہے ۔ دلیل ہے کہ دو سرداروں میں سخن چینی کرے گا اور دشمنی ڈالے گا ۔