تعبیرخواب

خایہ مرغ(انڈ)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ خواب میں انڈا کنیز پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ موغی نے اس کے سامنے انڈا دیا ہے اور اس کو معلوم نہیں ہے کہ کیسا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور مدت تک اس عورت کے ساتھ رہے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ پکا ہوا انڈا کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور مشقت سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نیم پختہ انڈا کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا اور اس کو رنج وغم پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چھلکے سمیت انڈا کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مردوں کا کفن چرائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ خود انڈا دیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کو بہت چاہے گا ۔ اور جماع پر حریص ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ انڈوں پر پرندوں کی طرح بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورتوں کے پاس بیٹھے گا اور فائدہ پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ انڈا مرغی کے نیچے رکھا ہے اور مرغی نے اس کو باہر ڈال دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مرا ہوا کام زندہ ہو گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے یہاں با ایمان لڑکا آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ انڈا ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ لڑکی جوان ہو گی ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے انڈے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت لڑکے ہوں گے ۔ اور بطخ کا انڈا تاویل میں درویش اور بے چارہ فرزند ہے اور چڑیا کا انڈا خوشی پر دلیل ہے ۔