تعبیرخواب

خایہ آدمی

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا خصیہ بڑا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ قوت اور فرزند اور اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونو ں خصیے چھوٹے ہو گئے ہیں ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا خصیہ کٹا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا خصیہ کسی کو دیا ہے اربخشا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند حرام زادہ ہو گا کہ اس کی نسب کسی دوسرے سے ہوں گی ۔
ٍ اور اگر دیکھے کہ اس کیخصیے سوجے ہوئے ہیں اور ان میں ہوا بھری ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا ۔ لیکن اس کو دشمن سے خوف ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے خصیے دراز ہو گئے ہیں کہ زمین پر گھسڑ ر ہے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کو مال بہت حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سکی کے خصییکھ ینچتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی عورت سے فساد کرتے ہیں ۔
اور اگر دیکھے کہ اپنے خصیے کا چمڑا اتارا ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی اس کے فرزند پر ظلم کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کا خصیہ سخت پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند کی خبر موت سنے گا اور اگر اس کا فرزند نہ ہو گا ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت و حرمت کم ہو گی ۔اور اگر دیکھے خصیہ جڑ سے کٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی قوت کٹ جائے گی ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے خصیے رسی یا کسی اور چیز سے باندھے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس شخص پر سب کام بند ہو جائیں گے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آدمی کا خصیہ دشمن کی سختی کو اس سے رونے کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے خصیہ میں نقصان ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بایاں خصیہ نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں خصیہ کا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔اول فرزند ، دوم مال ، سوم اہل خانہ ، چہارم عزت ، پنجم بزرگی ۔ ششم طالب حاجت ، ہفتم مراد پانا ۔