تعبیرخواب

ختنہ کردن(ختنہ کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے ختنہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسی سنت بجا لائے گا جو اس کو گناہوں سے پاک کرے گی ۔
اور اگر دیکھے کہ ختنہ کے وقت اس سے خون جاری ہوا ہے دلیل ہے کہ اس سنت میں ثابت قدم ہو گا اور گناہوں سے توبہ کرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کا ختنہ کیا گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہوں سے پاک ہو گا ۔ اور اگر ختنہ نہیں کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسلام اور سنت کے رستے کو پس پشت ڈالے گا ۔ لیکن اس کا مال زیادہ ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ختنہ کرنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول سنت بجالانا ۔ دوم فرز د۔ سوم نیکی ۔ چہارم آرام ، پنجم عورت اور فرزند سے جدائی