تعبیرخواب

خربزہ(خربوزہ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خربوزہ خواب میں بیماری ہے اور اگر سبزو شیریں اگر موسم پر ہے تو صحت اورمنفعت ہے اور چھوٹا خربوزہ بڑے سے اچھا ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبز خربوزہ اندوہ اور غم کے زوال پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے آگے بہت سے خربوزے پڑے ہیں ۔ دلیل ہے کہ غم میں گرفتار ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خربوزہ موسم پر دیکھنا بہت سی منفعت کے ساتھ عورت ہے اور نہایت خوشی اور عیش کی دلیل ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں خربوزہ پانچ وجہ پر ہے ۔ اول بیماری،دوم عورت، سوم غلام ، چہارم منفعت ، پنجم خوش عیش خاص کر اگر موسم پر ہے