تعبیرخواب

خرچنگ (کیکڑا)

خرچنگ ، کیکڑا ، خواب میں کم ہمت آدمی پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کیکڑا پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کسی کم ہمت کمینہ کا مصاحب ہو گا اور اس سے تھوڑا نفع پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ کیکڑے کو مارا یا دو ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ بدخوار اور کم ہمت آدمی سے جدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کیکڑے کا گوشت کھایا ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قدر مال اسے ملے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس کیکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ خوش طبع آدمی ہے ۔ دوستی کرے گا جو خوش ہو گا اور اس سے نیکی دیکھے گا ۔