تعبیرخواب

خرس(ریچھ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ر یچھ کمینہ اور احمق دشمن ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ریچھ پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ بادشا ہ سے ذلت اٹھائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ ریچھ کو مار ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔ اگر دیکھے کہ ریچھ کا گوشت کھایا ہے اور چمڑا اپنے پاس رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو خوف پہنچے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ نر ریچھ خواب میں بدبخت اور دیوانہ آدمی ہے اور ریچھ کی مادہ اسی شکل اور خصلت کی عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ مادہ ریچھ پکڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی صفت کی عورت کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ ریچھ اس کے گھر میں آیا ہے ۔ اگر نر ہے تو اس صفت کا آدمی اس کے گھر میں آئے گا ۔ اور ہر حال میں ریچھ کا دیکھنا برا ہے ۔